۳۰ شهریور ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 20, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ میں شائع ہونے والے تازہ ترین اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کی وجہ سے 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور زخمیوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے گزشتہ اکتوبر سے اب تک غزہ کی 1.8 فیصد آبادی کو شہید کر دیا ہے۔

"ٹی آر ٹی" نیوز ویب سائٹ کے مطابق، اس دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حکومت کے حملوں میں 39 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اس دفتر نے بتایا کہ غزہ میں تقریباً 24 فیصد فلسطینی شہید نوجوان تھے، یہ اعداد و شمار یہ بھی بتاتے ہیں کہ تقریباً 3500 بچے غذائی قلت اور خوراک کی کمی کی وجہ سے موت کے دہانے پر ہیں ۔

غزہ میں صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری، اب تک 20 لاکھ بے گھر اور 10 ہزار لاپتہ

غزہ میں زخمی ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں جب کہ تقریباً 10 ہزار لوگ اب بھی لاپتہ ہیں اور تقریباً 20 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

ہفتہ (کل) کی کی شب میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حالیہ ہفتوں میں ایک سب سے بڑا قتل عام کیا ہےیہ حملہ "حی الدرج" کے علاقے میں "التابعین" اسکول پر فضائی حملہ تھا ، ایک ایسا حملہ کہ جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی اور لاپتہ ہوئے، دنیا بھر سے ممالک اور اہم شخصیات نے اس سانحے پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی اور رتعزیتی پیغام جاری کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .